چنئی، یکم مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے پلانیسوامی بدھ کو ایک سرکاری دورے پر نئی دہلی روانہ ہوں گے۔مانا رہا ہے کہ ریاست میں کاویری مسائل کو لے کر جاری زبردست احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں وزیر اعلی شاید وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
پلانیسوامی مودی کے ذریعہ بلائی گئی ریاستوں کے وزرائے اعلی کی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے جس میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختلف منصوبوں کو نافذکرنے پر بحث کی جائے گی۔اس کے علاوہ وہ کچھ مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں لیکن ان کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کو لے کر فی الحال حتمی معلومات نہیں کرتے۔ حال میں ہوئی وزیر اعظم کی ریاست کے دورے کے دوران پلانیسوامی نے انہیں ایک میمورنڈم سونپا تھا جس میں انہوں نے مرکز سے فوری طور پر کاویری انتظام بورڈ (سی ایم بی )اور کاویری آبی ریگولیٹر کمیٹی قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔سپریم کورٹ کے 16فروری کے حکم کے باوجود صدر اور انتظامی ڈائریکٹر قائم کرنے میں تاخیر کو لے کر ڈی ایم اور کچھ دیگر تنظیموں سمیت اپوزیشن پارٹیاں تمل ناڈو میں احتجاج کر رہی ہیں۔